تائیکوانڈو چیمپئن شپ: طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ کے نام 5 طلائی اور ایک نقرئی تمغہ

ملائیشیا میں ہونے والی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 طلائی اور ایک نقرئی تمغہ جیت لیا۔ ایونٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ نوجوان ایتھلیٹس نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے پیچھے نہیں، ان کا خواب ہے کہ وہ اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کریں اور گولڈ میڈل جیتیں۔ کامیابی کے موقع پر طیبہ اشرف نے پاکستانی پرچم لہرا کر خوشی کا اظہار کیا۔