پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 461 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور مختلف شعبوں میں مثبت سرمایہ کاری کے رجحانات اس تیزی کی اہم وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔ جبکہ کاروباری سرگرمیوں میں بڑھوتری اور مثبت مالی اعداد و شمار نے بھی مارکیٹ کے رجحانات کو سہارا دیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں461پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 49 ہزار کی سطح پھر بحال ہوگئی ہے۔ اس وقت ہنڈریڈ انڈیکس 149079 کی سطح پر ٹریڈکررہاہے۔
