جلدی کھانا، صحت مند زندگی: رات 7 یا 8 بجے ڈنر کے حیرت انگیز اثرات

کیا آپ جانتے ہیں کہ جس طرح کھانے کی غذائیت پر توجہ دینا ضروری ہے، بالکل اسی طرح کھانے کا وقت بھی صحت کے لیے نہایت اہم ہے، خاص طور پر رات کا کھانا وقت پر کھانا۔ اچھی صحت کے لیے صرف یہ کافی نہیں کہ آپ کیا کھاتے ہیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ کب کھاتے ہیں، کیونکہ… اسی لیے ماہرین صحت مشورہ دیتے ہیں کہ اپنی روزمرہ غذا میں متوازن خوراک کے ساتھ ساتھ کھانے کے وقت پر بھی خاص توجہ دیں تاکہ تمام ضروری وٹامنز اور منرلز کے فوائد بہتر طریقے سے جسم کو مل سکیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دن بھر کی مصروفیات کے باعث ہم رات کے کھانے میں تاخیر کر دیتے ہیں اور کبھی 9 بجے، کبھی 10 یا 11 بجے کھا کر فوراً سو جاتے ہیں۔ لیکن طبی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ دیر سے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز اور حکماء اس بات پر متفق ہیں کہ رات کے کھانے کا بہترین وقت شام 7 سے 8 بجے کے درمیان ہے۔ خاص طور پر اگر آپ 8 بجے سے پہلے کھانا کھا لیں تو یہ جسم کو بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے اور نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ رات کو۷؍سے ۸؍ بجے کے درمیان رات کا کھانا آپ کی مجموعی صحت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ رات کا کھانا جلدی کھانے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ نیند، دل، ہاضمے اور شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔ امریکن ہارٹ اسوسی ایشن کے مطابق جلدی کھانے والوں میں ہائی بی پی 27 فیصد کم اور ہائی کولیسٹرول 19 فیصد کم پایا گیا ہے۔ رات8 بجے کے بعد کھانے پر شوگر میں20 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، اس کے علاوہ یہ وزن میں کمی، ہاضمہ صحت اور نیند کے معیار میں بھی فائدہ مند ہے۔ جلدی رات کا کھانا نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے رات کو جلدی کھانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے۔ جب آپ رات 8 بجے سے پہلے کھانا کھاتے ہیں تو جسم کو اسے ہضم کرنے کے لیے کافی وقت مل جاتا ہے۔ کھانا ہضم ہونے میں تقریباً2 سے4 گھنٹے لگتے ہیں، اگر ہم کھانا کھانے کے فوراً بعد سو جائیں تو ہاضمے کا عمل سست پڑ جاتا ہے اور گیس، قبض، تیزابیت جیسے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ جرنل آف کلینیکل گیسٹرو اینٹرولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کا کھانا جلدی کھانے سے ایسڈ ریفلکس (دل کی جلن) کا خطرہ 50فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے رات کو دیر سے کھانے سے جسم کو آرام نہیں ملتا کیونکہ یہ کھانا ہضم کرنے میں مصروف رہتا ہے، اس کا اثر نیند پر بھی نظر آتا ہے۔ ہارورڈ میڈیکل ریسرچ کے مطابق سونے سے2سے 3 گھنٹے پہلے کھانا کھانے سے جسم کو پرسکون ہونے اور گہری نیند آنے میں مدد ملتی ہے۔ جو لوگ رات کا کھانا جلدی کھاتے ہیں تو وہ نیند کے دوران کم گیس، سینے میں جلن یا بھاری پن محسوس کرتے ہیں۔ اس سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔ اچھی نیند ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے اچھی ہے۔ وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو صرف خوراک ہی نہیں بلکہ کھانے کے وقت کو بھی اہمیت دیں۔ انٹرنیشنل جرنل آف اوبیسٹی میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ شام7 بجے سے پہلے کھانا کھاتے ہیں ان کے وزن میں کمی کی شرح تیز ہوتی ہے کیونکہ جسم کیلوریز کو توانائی میں تبدیل کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ رات کو دیر سے کھانا کھانے سے کھانا چربی کے طور پر جمع ہو جاتا ہے، جلدی کھانے سے میٹابولزم متحرک رہتا ہے اور انسولین بہتر کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، رات کے کھانے کے بعد، جسمانی سرگرمی یا چہل قدمی کے لئے وقت ہے جو کیلوری کو جلانے میں مدد ملتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے رات کا کھانا وقت پر کھانا بھی ضروری ہے، جو لوگ رات کا کھانا جلدی کھاتے ہیں ان میں بلڈ شوگر کی سطح بہتر ہوتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت