محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا سلسلہ آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر شروع ہوگا، جب چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوگی۔ رات 9 بجکر 27 منٹ پر جزوی چاند گرہن کا آغاز ہوگا۔ مکمل چاند گرہن رات 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ 11 بجکر 12 منٹ پر یہ اپنے عروج پر پہنچے گا۔ چاند گرہن کا اختتام 8 ستمبر کی رات 1 بجکر 55 منٹ پر ہوگا، جس کے بعد یہ سماوی منظر ختم ہو جائے گا۔ 21 اور 22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔
