بحیرہ احمر میں انٹرنیٹ کیبل کٹنے سے مشرق وسطیٰ میں انٹرنیٹ سروس تاحال متاثر ہے۔ بحیرہ احمر میں ایک اور انٹرنیٹ کیبل کٹنے کے باعث مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں انٹرنیٹ اور کلاؤڈ سروسز متاثر ہوئیں، جن میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔ صارفین نے ہفتہ کی رات کو سروس میں سست روی کی شکایت کی تاہم اتوار کی صبح تک جزوی بہتری سامنے آئی۔ ماہرین کے مطابق ماضی میں ایسے 70 فیصد واقعات جہازوں کے اینکر گرنے سے پیش آئے، بحیرہ احمر دنیا کا ایک اہم ٹیلی کمیونیکیشن راستہ ہے جہاں مرمت کو پیچیدہ اور وقت طلب قرار دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ 2024 میں بھی اسی علاقے میں تین کیبلز کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی۔
