ہول سیل ڈیلرز اور چھوٹے دوکانداروں کی ملی بھگت کے باعث شہری حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر چینی تک رسائی سے محروم رہ گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےلاہور میں ہر روز 700ٹن چینی کی سپلائی کی جاتی ہے لیکن گلی محلوں میں چینی دستیاب ہی نہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث چینی کی سپلائی میں گھپلے سامنے آئے ہیں۔ گڑھی شاہو، مغلپورہ، ملتان روڈ سمیت لاہور کے کئی علاقوں میں چینی دستیاب نہیں ہے۔ لاہور کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے چینی سپلائی پر چیک لگانےکامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے۔ کہ ضلعی انتظامیہ لاہور میں ہرروز700ٹن چینی فراہم کر رہی ہے۔
