چین کے انٹرنیٹ ریگولیٹر نے ملک کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی کمپنی اینوڈیا (Nvidia) کی مصنوعی ذہانت کی چِپس خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی اے سی) نے کمپنیوں، بشمول بائٹ ڈانس اور علی بابا کو اس ہفتے ہدایت دی کہ وہ اینوڈیا کی خصوصی طور پر چین… ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی کمپنیوں نے اس چپ کے ہزاروں یونٹس کا آرڈر دینے کا عندیہ دیا تھا اور اینوڈیا کے سرور سپلائرز کے ساتھ ٹیسٹنگ اور ویری فکیشن کا عمل شروع بھی کر دیا تھا، تاہم ریگولیٹر کے حکم کے بعد کمپنیوں نے اپنے سپلائرز کو کام روکنے کی ہدایت دی۔ یہ پابندی ان ہدایات سے بھی سخت ہے جو اس سے پہلے اینوڈیا کے دوسرے چینی ماڈل H20 پر لگائی گئی تھیں جو اے آئی کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق چینی حکام نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مقامی چپس کی کارکردگی اینوڈیا کے ان ماڈلز کے برابر یا اس سے زیادہ ہے جو چین کو برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انوڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ نے لندن میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران چین میں کمپنی کے کاروبار کے مستقبل پر ان سے بات کریں گے۔ چین اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ مقامی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو آگے بڑھائیں اور اینوڈیا پر انحصار ختم کریں تاکہ امریکا کے خلاف مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔ ایک ٹیک کمپنی کے ایگزیکٹو نے کہا کہ ’پیغام اب بالکل واضح ہے۔ پہلے لوگ امید رکھتے تھے کہ اگر جیوپولیٹیکل حالات بہتر ہوئے تو اینوڈیا کی سپلائی دوبارہ شروع ہو جائے گی، لیکن اب سارا زور مقامی نظام بنانے پر ہے‘۔ یاد رہے کہ اینوڈیا نے چین کے لیے مخصوص چپس اس وقت تیار کرنا شروع کی تھیں جب سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کمپنی پر اپنے طاقتور ترین پروڈکٹس چین کو برآمد کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں میں چینی ریگولیٹرز نے مقامی چپ ساز کمپنیوں، جیسے ہواوے اور کیمبرکون، کے علاوہ علی بابا اور سرچ انجن بائیڈو کو بھی طلب کیا اور ان کے پروڈکٹس کا اینوڈیا کے چینی ماڈلز سے موازنہ کرنے کو کہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چینی اے آئی پروسیسرز اب اس سطح تک پہنچ چکے ہیں جو اینوڈیا کے برآمدی کنٹرول کے تحت آنے والے پروڈکٹس کے مساوی یا اس سے بہتر ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- حکومت کا عید الاضحیٰ پر 7 چھٹیوں کا اعلان
- میرپور ٹیسٹ: کپتان نجم الحسن کی سنچری، بنگلادیش کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز
- اسرائیل کی کارستانی ہے جو ایک بار پھر امریکی صدر کو ایک نئی دلدل میں دھکیل رہی ہے: عباس عراقچی
- امریکا کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد روس نے مسترد کردی
- پاکستان میں آئی فون صارفین کے لئے اہم خبر آگئی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






