مارک زکربرگ نامی ایک شہری نے فیس بک کے بانی، مارک زکربرگ، کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ مدعی، جو خود ایک وکیل ہیں اور امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھتے ہیں، نے میٹا کی کمپنی فیس بک کے خلاف یہ قانونی کارروائی شروع کی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ فیس بک نے ان کا ذاتی اور کاروباری صفحہ کئی بار معطل کیا کیونکہ پلیٹ فارم کو شبہ تھا کہ وہ فیس بک کے بانی کی نقل کر رہے ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ ان کے آن لائن اشتہارات کی آمدنی بھی متاثر ہوئی، کیونکہ فیس بک پیج کی معطلی کی وجہ سے انہیں کاروباری سرگرمیوں میں مشکلات پیش آئیں، رسائی محدود ہوئی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ دوسری جانب میٹا نے تسلیم کیا ہے کہ بعض واقعات میں ایسی غلطیاں رپورٹ ہوجاتی ہیں تاہم چھان بین کے بعد اکاؤنٹس بحال کردیئے جاتے ہیں۔






