حکومت نے سروائیکل ویکسین نہ لگوانے والی بچیوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کا انکشاف کیا

حکومت کی جانب سے انسداد سروائیکل کینسر ویکسین نہ لگوانے والی بچیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کاانکشاف ہواہے۔ 15 ستمبر کو انسدادسروائیکل ویکسین مہم کے آغاز سے قبل 12 ستمبر تک انکاری بچیوں سے تفصیلات طلب کی گئیں ،اس مہم میں 36 لاکھ سے زائد والدین نے بچیوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 68 ہزار 768 والدین نے بچیوں کو ویکسین نہیں لگوائی، پنجاب میں 25 لاکھ 61 ہزار والدین نے بچیوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا۔ سندھ میں 8 لاکھ 54 ہزار، آزاد کشمیر میں ایک لاکھ 56 ہزار انکاری کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مہم کا ہدف ایک کروڑ 17 لاکھ بچیوں کی ویکسینیشن تھا،اب تک 77 لاکھ سے زائد بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ انکاری کیسز کے باعث مہم میں آج یکم اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی جبکہ یہ انسداد سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے جاری ہے۔

کیٹاگری میں : صحت