6.4 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس

پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی۔ اور گہرائی 108 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شدید زلزلے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی پاپوانیو گنی میں 6.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ تاہم اس میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔