پاکستان کا دورہ بنگلادیش میں ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ 2026 میں ون ڈے اور مئی 2026 میں ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ون ڈے میچز 12 سے 16 مارچ 2026 تک کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ اور تیسرا 16 مارچ کو شیڈول ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔یہ ٹیسٹ سیریز مئی 2026 میں کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ 8 مئی جبکہ دوسرا 16 مئی کو ہوگا۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے 4 مئی 2026 کو بنگلا دیش روانہ ہوگی۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے وینیوز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔