پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس رہ نورد، پی این ایس مددگار اور پی ایم ایس ایس کشمیر نے سلطنت عمان کے پورٹ سلطان قابوس، مسقط کا دورہ کیا۔ عمانی حکام کی جانب سے پاکستانی جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران مشن کمانڈر اور کمانڈنگ افسران نے رائل نیوی آف عمان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں… بندرگاہی دورے کے بعد پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے رائل عمان نیوی کے جہاز خصب کے ساتھ مشترکہ پاسج ایکسرسائز کی، جس کا مقصد باہمی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ تھا۔ پاک بحریہ اور عمانی بحریہ کے درمیان یہ مشترکہ مشقیں خطے میں بحری سلامتی اور دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے معمول کا حصہ ہیں۔ دونوں ممالک کے بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون جاری ہے اور مستقبل میں بھی مضبوط روابط کے فروغ کا سلسلہ جاری رہے گا۔






