وزیراعظم شہباز شریف نے دسمبر 2025 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر وطن بھیجنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پراپیگنڈا کو مسترد کر کے وطن کی ترقی میں کردار ادا کرنا سمندر پار پاکستانیوں کی حقیقی حب الوطنی کا ثبوت ہے، اور اس طرح کے اقدامات ملکی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔






