پولیس کی بروقت کارروائی سے تباہی کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام

بنوں میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔پولیس کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں ایک سلنڈر میں نصب 5 کلو وزنی بارودی مواد برآمد کیا گیا، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا بارودی… تلاشی کے دوران تقریباً 3 کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ بعد ازاں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی۔ دوسری جانب گزشتہ شب بنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس وین پر کیے گئے حملے کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ڈومیل کی حدود میں پولیس موبائل وین معمول کے گشت پر تھی کہ کمپنی روڈ کے قریب گھات لگائے دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ تقریباً 20 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔