پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز(sialkot stallions) نے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا۔ سابق آسٹریلین کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ سٹالینز کا ہیڈ کوچ مقررکیا گیا ہے ،انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کیا۔ یاد رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاز او زیڈ گروپ نے اپنے نام کیا، جس نے سیالکوٹ کی فرنچائز کے مالکانہ حقوق 185 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے حاصل کیے۔






