سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے کہا ہے کہ انہیں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے اندر ایران پر فوجی حملہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس کی وجہ جیفری ایپسٹین سے متعلق نئی دستاویزات کا اجراء ہے، جس سے امریکا کے اہم فیصلوں میں تیزی آ سکتی ہے۔ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی ممکنہ فوجی کارروائی آئندہ 48 گھنٹوں میں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس ممکنہ امریکی حملے کو حال ہی میں جاری ہونے والی ایپسٹین فائلز سے جوڑا اور کہا کہ جب بھی اس طرح کے بڑے اسکینڈلز سامنے آتے ہیں تو اکثر دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئی بڑا قدم اٹھایا جاتا ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ ایپسٹین فائلز سے توجہ ہٹانے کے لیے آئندہ 48 گھنٹوں میں ایران پر حملہ ہو سکتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مزید بڑی پیش رفت بھی سامنے آئے گی۔ سربیا کے صدر کا یہ انٹرویو سربین زبان میں نشر ہوا تھا، جس کا مفہوم ترجمے کے ساتھ روسی میڈیا نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ماضی کے ’مونیکا لیونسکی اسکینڈل‘ کا بھی حوالہ دیا۔ واضح رہے کہ مونیکا لیونسکی اسکینڈل امریکا کا مشہور سیاسی اور جنسی اسکینڈل تھا جو 1998 میں منظرِ عام پر آیا تھا۔ جس میں اس وقت کے امریکی صدر بِل کلنٹن اور وائٹ ہاؤس کی 22 سالہ انٹرن مونیکا لیونسکی کے درمیان غیر ازدواجی نامناسب تعلقات کا انکشاف سامنے آیا تھا۔ امریکی صدر بِل کلنٹن نے ابتداء میں ان تعلقات کی تردید کی تھی۔ بعد ازاں ٹھوس ثبوت کے سامنے آنے کے بعد انہوں نے نامناسب تعلقات کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد امریکی ایوانِ نمائندگان نے ان کا مواخذہ کیا تاہم سینیٹ نے انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا تھا۔ چند میڈیا رپورٹس میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ سربیا کے صدر نے امریکا کی ماضی کی اُن فوجی کارروائیوں کا تذکرہ کیا ہے جو سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کے دورِ صدارت میں یہ اسکینڈل سامنے آنے کے دوران کی گئی تھیں۔ اگست 1998 میں بل کلنٹن کے مواخذے کے دنوں میں ہی امریکا نے آپریشن ’انفائنائٹ ریچ‘ کے تحت افغانستان اور سوڈان پر کروز میزائل داغے تھے، جن میں خرطوم کا الشفاء دوا ساز پلانٹ بھی شامل تھا جس پر امریکا نے دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔سربیا کے صدر کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں وہ مسلسل ایران کو حملے کی دھمکی دیتے نظر آتے ہیں اور دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں بھی اسی کشیدگی پر مرکوز ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کو ایک بہت بڑا تحفہ
- جب تک عوام کی حاکمیت تسلیم نہیں کریں گے تب تک سسٹم نہیں چل پائے گا: بلاول بھٹو
- سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری
- ایکس نے ہزاروں ڈالر کمانے کی بڑی پیشکش کردی
- جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر دیا ، ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی فوج
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






