اسکاٹ لینڈ ورلڈکپ 2026 میں سب سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کے خلاف 207 رنز بنا لیے اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو جیتنے کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا ہے، اسکاٹ لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 200 سے زائد رن بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی 84 رن بنا کر نمایاں رہے، جارج منسی کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ برینڈن میک مولن نے 4 چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 41 رن بنائے، اٹلی کی جانب سے تھامس، جے جے سمٹس، گرانٹ سٹیورٹ اور حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔  اسکاٹ لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اٹلی کو 208 رنز کا ٹارگٹ دیا۔