چیئرمین پی سی بی اورپاکستان کا دلیرانہ مؤقف، بھارت اورآئی سی سی کوگھٹنے ٹیکنے پ رمجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک ،بھارت ٹاکرے کیلئے آئی سی سی کی تابڑ توڑ کوششیں جاری ہیں۔ لاہور میں پی سی بی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی حکام کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی عمران خواجہ نے پاکستان سے بھارت کے خلاف کھیلنے کی درخواست کی۔ پی سی بی نے معاملہ حکومت کے کورٹ میں ڈال دیا،چیئرمین پی سی بی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ بھارت کےخلاف میچ کےبائیکاٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے سےآئی سی سی کوبھاری مالی نقصان ہوگا۔






