اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کے بعد عراق پر بھی بڑا میزائل حملہ کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق 3 افراد زخمی جبکہ ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملے کے دوران متعلقہ علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال حملے کے ہدف اور نقصان کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔






