اگر آپ یوٹیوب پر ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں تو آپ اس میں ایک دلچسپ فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔ جی ہاں واقعی آپ یوٹیوب کے نئے اواتار کلون ٹول کے ذریعے اپنا ڈیجیٹل ٹوئن تیار کرسکتے ہیں۔ یہ ٹول آپ کی شخصیت کی نمایاں حصوصیات کو استعمال کرکے ایسا اواتار تیار کرتا ہے جو کہ آپ جیسا نظر آتا ہے۔ یہ اواتار یوٹیوب شارٹس میں استعمال ہوسکے گا۔ گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس ٹول سے آپ اپنی شخصیت کا ڈیجیٹل ورژن استعمال کرسکتے ہیں تاکہ آپ ویڈیوز کو ایسا بناسکیں جیسے آپ نظر آتے ہیں یا بات کرتے ہیں۔ گوگل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صرف صارف ہی اواتار کو تیار اور اسے کنٹرول کرسکے گا اور کسی فرد کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر ایسی ویڈیوز میں ان اواتار کو استعمال کیا جائے گا جن کو ری مکس کرنا ممکن ہوگا تو دیگر صارفین اسے اواتار کے ساتھ ری مکس کرسکیں گے مگر وہ اواتار کو تبدیل یا کنٹرول نہیں کرسکیں گے۔ اگر آپ اواتار کو ڈیلیٹ کرتے ہیں تو اسے بنانے کے لیے جو سیلفی ویڈیو اور وائس ریکارڈنگ ڈیٹا جمع کرایا جائے گا، وہ بھی یوٹیوب سرور سے ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ ہو جائے گا۔ کمپنی کے مطابق آپ اواتار کو کسی بھی وقت ڈیلیٹ کرسکتے ہیں اور اس پر اے آئی لیبل موجود ہوگا۔






