حکومت کے ساتھ کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ 21 جولائی تک مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کالعدم کمیٹی نے مظفرآباد کی جانب مارچ کو 21 جولائی تک موخر کردیا ہے۔ رہنما کالعدم ایکشن کمیٹی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مطالبات کےحل کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور مطالبات تسلیم نہ کیے تو 22 جولائی کو مارچ کا آغاز ہوگا۔