محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے 6 روز تک کھولنے کے احکامات جاری کردیے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے 6 روز کھولے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکول کھل جائیں گے، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتہ تک باقاعدہ کلاسز ہوں گی۔






