دی کپل شرما شو‘ کے ٹکٹ کی قیمت کیا ہے؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کے ٹکٹ کی قیمت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ دی کپل شرما شو کی مقبولیت ناصرف بھارت بلکہ کئی ممالک میں ہے جن میں سے ایک پاکستان بھی ہے، شو میں اداکاری کرنے والے سب ہی اداکار اپنی صلاحیتوں سے ناظرین کے دل جیتنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔ پروگرام میں بھارتی اداکار سمیت پاکستانی اداکار، کرکٹرز اور گلوکار بھی شریک ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ کئی غیر ملکی کرکٹرز اور دیگر کھلاڑی بھی اس شو کا حصہ بن چکے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر یہ افواہ سامنے آئی کہ دی کپل شرما شو کے ٹکٹ کی قیمت 4999 بھارتی روپے ہے جس سے متعلق اب کپل شرما نے خود وضاحت دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر کپل شرما شو کے ایک پرستار نے ایک اشتہار شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ’دی کپل شرما شو لائیو دیکھنے والوں کو مفت کھانا دیا جاتا ہے جب کہ اس شو کے ایک ٹکٹ کی قیمت 4999 روپے ہے’۔ Sir it’s a fraud. we never charge our audiences a single penny to see the live shoot, pls beware of these kind of fraud people ? thank you https://t.co/j2DN2Ijo9X — Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) September 13, 2023 اس ٹوئٹ پر کپل شرما نے اپنے شو کی ٹکٹوں سے متعلق پھیلی افواہوں پر وضاحت دی۔ کپل نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جناب یہ ایک فراڈ ہے، ہم اپنے ناظرین سے لائیو شوٹ دیکھنے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے، براہ کرم اس قسم کے فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔ شکریہ‘۔ خیال رہے کہ دی کپل شرما شو رواں سال جولائی کے مہینے سے بند ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود اس شو کی اپنی ایک آڈئینس ہیں جو تاحال اس کی پرانی اقساط دیکھ دیکھ کر لطف اندوز ہوتی ہیں۔