لیبیا: سیلاب سے 11 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق، ہزاروں تاحال لاپتہ

شمالی افریقی ملک لیبیا میں آنے والے بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں اور ایک ہفتے بعد بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ لیبیا میں 11 ہزار 300 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرچکی ہے اور سیلاب سے متاثرہ لیبیا کے شہر درنہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے مطابق لیبیا میں 10 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتہ اور 40 ہزار بے گھر ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ لیبیا کو اقوام متحدہ، یورپ، مشرقی وسطیٰ کے ممالک کی جانب سے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔