بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برفباری  

بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔
روپوٹ کے مطابق دیامر میں سردی نے دستک دے دی، بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہوئی۔
ملحقہ علاقوں میں موسم تبدیلی سے سردی بڑھ گئی ہے، اور گرم ملبوسات کا استعمال شروع ہو گیا ہے، گیٹی داس اور بابوسر سے مقامی لوگوں نے چلاس کی طرف نقل مکانی شروع کر دی۔
انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران مسافر غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔