مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 76 سال بیت چکے ہیں جبکہ 27 اکتوبر کو ہر سال دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ منایا جاتا ہے۔ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے بغیر کسی آئینی اور اخلاقی جواز کے کشمیر پر قبضہ کیا تھا، تقسیمِ ہند کے وقت کشمیر کی مقامی قیادت نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔ مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان سے الحاق کے بدلے میں فوجی مدد مانگی تھی، بھارت نے غیر قانونی طور پر مسلم اکثریتی کشمیر میں تقریباً 10 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ دوسری جانب 5 اگست 2019ء کو ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی منسوخ کر دی۔ بھارتی افواج اب تک ڈھائی لاکھ کشمیریوں کو شہید، 7 ہزار سے زائد کو ماورائے عدالت قتل کر چکی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں1 لاکھ سے زائد بچے یتیم، 11 ہزار سے زائد خواتین زیادتی کا شکار ہوئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں اب تک 16 لاکھ کشمیری گرفتار جبکہ کشمیریوں کی 11 سو سے زائد املاک جلائی جا چکی ہیں۔ 2019ء سے مقبوضہ کشمیر میں اب تک انٹر نیٹ کی طویل ترین بندش جاری ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر 5 قرار دادیں منظور کی جا چکی ہیں جن پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بیہمانہ مظالم میں بی جے پی ملوث ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- محمد عامر ٹیم کے ہمراہ آئرلینڈ روانہ نہ ہو سکے، وجہ بھی سامنے آگئی
- توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
- خبردار! عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- قومی ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے روانہ
- وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015