امریکا میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے صارفین کو عوامی مقامات پر فون چارجنگ اسٹیشنز استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے جو کہ لوگوں کے اسمارٹ فونز کو خطرناک سافٹ ویئر منتقل کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق ایف بی آئی نے ایک ایکس پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ شاپنگ مالز اور ایئرپورٹس پر پائے جانے والے پبلک یو ایس بی اسٹیشنز کو وائرس اور موبائل فونز میں مانیٹرنگ سافٹ ویئر پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی ادارے نے ٹویٹ میں اپیل کی ہے کہ کہ اپنے ساتھ اپنا خود کا پاور بینک یا چارجر رکھیں اور پبلک چارجنگ اسٹیشنز استعمال کرنے کے بجائے خود کا الیکٹریکل آؤٹ لیٹ استعمال کریں۔اگرچہ عوامی مقامات پر موجود چارجنگ اسٹیشن بہت سے لوگوں کے لیے سہولت فراہم کرتے ہیں بالخصوص جب ڈیوائسز کی بیٹری انتہائی کم ہوگئی ہو تاہم سیکیورٹی ماہرین برسوں سے اس خطرے کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ سیکیورٹی فرم Authentic8 کے ایک سابق ملازم ڈریو پیک نے بتایا کہ جب آپ اپنے فون کو پبلک چارجر ساکٹ میں صرف داخل ہی کرتے ہیں تو آپ کی ڈیوائس اسی وقت متاثر ہوجاتی ہے اور اس سے آپ کا تمام ڈیٹا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی مقامات پر آپ اپنے فون کو چارج کرنے کے لیے جس کیبل کا استعمال کرتے ہیں، اسے آپ کے فون سے دیگر ڈیوائسز پر ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ویسا ہی ہے جب آپ اپنے فون کو اپنے کمپیوٹر میں چارجنگ کیبل سے لگاتے ہیں اور اسکے بعد آپ اپنے فون سے اپنے کمپیوٹر پر تصاویر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015