سابق کرکٹر محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو پی سی بی میں ڈائریکٹر اور چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’میرا پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کرکٹ بورڈ میں ذمہ داری اُن لوگوں کو ملنی چاہیےجو کرکٹ کھیل چکے ہوں تاکہ اچھے اور دلیرانہ فیصلے ہو سکیں‘‘۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی بورڈ میں ابھی حفیظ اور وہاب آئے ہیں اور دونوں نے طویل عرصے تک کرکٹ بھی کھیلی ہے تو مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ اچھے فیصلے کریں گے۔ سابق کپتان نے کہا کہ بورڈ میں ان دونوں کو چیزیں کرنے اور سیکھنے میں وقت لگے گا مگر اس وقت میں انہیں سپورٹ کروں گا اور مجھے امید ہے کہ وہ اچھے فیصلے کریں گے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015