لیموں کا مستقل بنیادوں پر استعمال کتنا ضروری ہے اور اس کے کتنے زیادہ فوائد ہیں اگر لوگوں کو اس کا حقیقت میں علم ہوجائے تو لیموں کا استعمال کبھی ترک نہ کریں۔ کیونکہ لیموں پانی کا استعمال آپ کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ مجموعی صحت اور تندرستی کے لیے لیموں پانی کو طویل عرصے سے ایک بہترین مشروب تصور کیا جاتا ہے۔ وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور تازگی سے بھرپور یہ مشروب صحت کے لیے بہت سے فوائد پیش کرتا ہے جنہیں سائنسی حمایت حاصل ہے۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ لیموں پانی وزن میں کمی کو فروغ دیتا ہے، جلد کو بہتر بناتا ہے، ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیموں کے پانی سے متعلق کچھ دعوے واقعی درست ہیں جن کے سائنسی ثبوت موجود ہیں، جبکہ بعض دیگر دعوے درست نہیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک یا دو گلاس لیموں پانی پینا صحت کے لیے مفید ہے۔ تاہم، اگر آپ کو معدے کے مسائل ہیں جیسے ایسڈ ریفلوکس، تو یہ پانی ان علامات کو بڑھا سکتا ہے، ساتھ ہی یہ دانتوں کے اینامل کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تاہم لیموں پانی کی تیاری کے وقت لیموں کو چھلکوں سمیت ڈالنے سے گریز کریں، کیونکہ ان پر کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا جاتا ہے اور بہتر صفائی نہ ہونے کی صورت میں یہ کچھ لوگوں کے لیے سوزش اور گردے کے مسائل جیسے جوڑوں کے درد کا باعث بن سکتا ہے۔ جب بھی لیموں پانی کا استعمال کریں اس کی تاثیر کو کم کے لیے اس میں دیگر پھل اور سبزیوں کو بھی شامل کریں۔ تاکہ اس پھل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل ہوسکے۔ لیموں پانی میں مائیکرو منرل بھی موجود ہوتے ہیں جو سرد مہینوں میں آپ کو ہائیڈریشن فراہم کرتے ہیں۔لیموں وٹامن سی کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے، لیموں مجموعی طور پر قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے خاص طور موسم سرما میں جب سردی اور فلو عام ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں میں وٹامن سی کی بہت قلیل مقدار ہوتی ہے، وٹامن سی دماغ، جلد، دل، ہڈیوں اور مدافعتی نظام کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بہت زیادہ لیموں پانی پینے سے گریز کرنا اور اس سلسلے میں احتیاط سے کام لینا ضروری ہے اس کی وجہ اس کی تیزابی تاثر ہے جو دانتوں کے اینامل کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کی وجہ سے دانتوں کی حساسیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ پانی میں لیموں کے ساتھ اسے مزید صحت بخش بنانے کے لیے پودینہ بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ ادرک، ہلدی یا سبز چائے پینے سے آپ اینٹی سوزش الیکٹرولائٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے پانی کی مقدار میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اس میں ایک یا دو لیموں نچوڑنے سے نہ صرف اس کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے، بلکہ یہ آپ کو بہتر انداز میں ہائیڈریٹ بھی رکھتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015