آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کپتان روہت شرما، کوئنٹن ڈی کوک، ویرات کوہلی اور ڈیرل میچل کو شامل کیا گیا ہے۔ کے ایل راہول، گلین میکسویل، رویندر جدیجا اور جسپریت بمراہ بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ دلشان مدوشانکا، ایڈم زمپا اور محمد شامی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ جنوبی افریقا کے جیرالڈ کوئٹزی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے 12 ویں کھلاڑی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان، انگلینڈ، بنگلا دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان کا کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بنا سکا۔