برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی 100 بااثر ترین اور متاثر کن خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے، جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بااثر اور متاثر کُن خواتین میں پاکستان کی افروز نما بھی شامل ہیں جو گلگت بلتستان کے شمشال وادی میں 3 دہائیوں سے بھیڑ بکریاں چرا رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمشال وادی میں جانوروں کو چرانے کا کام سیکھنے کی روایت دم توڑ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر سال چرواہے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4،800 فٹ بلند چراگاہوں میں لے جاتے ہیں، جانور چرانے کے کام سے ہوئی آمدن سے بچوں کو تعلیم کے حصول کا موقع ملا ہے۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں شامل ایک اور پاکستانی کا نام نیہا منکانی ہے جس نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ملنے والی امداد کے ذریعے نیہا اور ان کی ٹیم نے 15,000 سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو زندگی بچانے والی کٹس اور دیگر سامان مہیا کیا۔ اس فہرست میں امریکا کی سابق خاتون اوّل مشل اوباما اور انسانی حقوق کی وکیل ایمل کلونی بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 9 مئی: فوجی تنصیبات پرپرتشدد حملوں کی منصوبہ بندی میں عمران خان نے ’بھرپور کردار‘ ادا کیا: رپورٹ
- لائیو کنسرٹ میں امریکی گلوگار کے فلسطین کے حق میں گانے نے دھوم مچادی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کپتان نے بابراعظم اور رضوان کو اہم مشورہ دیدیا
- بلیک ہول میں گرتے وقت کیسا منظر ہوگا؟ ناسا کی ویڈیو
- اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 73 ہزار کی سطح بحال
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015