امریکی خلائی ادارے ناسا نے سپر کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ بلیک ہول میں گرنے کے بعد کے مناظر ممکنہ طور پر کیسے ہوں گے۔ ناسا کی جانب سے پیش کیے گئے مناظر میں دِکھایا گیا ہے کہ کیمرا بلیک ہول تک پہنچتا ہے، اس کے گرد گھومتا ہے اور بالآخر اس مقام تک پہنچ جاتا ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوتی۔ ویڈیو میں دِکھایا گیا بلیک ہول ہماری ملکی وے کہکشاں کے مرکز میں موجود سُپر میسو بلیک ہول سیگیٹیریئس اے* سے مشابہت رکھتا ہے۔ ناسا کے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ناسا کے سپر کمپیوٹر کی بدولت تیار کیے گئے ان مناظر میں ناظرین ایونٹ ہورائزن (بلیک ہول کا پوائنٹ آف نو ریٹرن، جہاں سے واپسی ممکن نہیں) میں کھنچے جا سکتے ہے۔ ادارے کی جانب سے دو ویڈیو جاری کی گئیں ہیں۔ پہلی ویڈیو میں بلیک ہول میں کیمرا گرتے ہوئے ہوئے تفصیلاً دِکھایا گیا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں کیمرے کو قریب سے بچ کر نکلتے ہوئے دِکھایا ہے۔ ناسا کے آسٹرو فزسسٹ جیریمی شنیٹمین کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر اس سے متعلق پوچھتے ہیں اور بمشکل تصور کیے جانے والے ان مناظر کے بنانے کے عمل نے ان کو ریلیٹیویٹی کی ریاضی کو حقیقی نتائج سے جوڑنے میں مدد دی لہٰذا انہوں نے دو مختلف مناظر بنائے۔
اہم خبریں
Recent Posts
- پنجاب کے کسانوں سےبڑی مقدار میں گندم خرید لی گئی، کسان خوش
- گھربنانا اب آسان نہیں بلکہ نہایت مشکل
- سلمان خان نے مجھے کیوں نکالا، گووندامیدان میں اترآیا
- جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سربراہ آسٹریلوی دفاعی فورسز کی ملاقات، علاقائی اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر بات چیت
- علی باقری کنی ایران کے عبوری وزیرِ خارجہ مقرر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015