کویت کے لئے فیملی ویزا ملنے کا سلسلہ تاحال بند ہے تاہم غیر ملکی تارکین وطن کے لئے فیملی ویزا بندش کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے فی الحال ڈاکٹروں اور کچھ خاص کیٹیگریز کو چھوڑ کر اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے ابھی تک تارکین وطن کے لیے فیملی ویزے نہیں کھولے ہیں۔ وزارت کے منصوبے کے تحت فیملی ویزہ پر پابندی تب تک عائد رہے گی جب تک کہ مختلف ویزا کیٹیگریز کے تحت ملک میں داخل ہونے والے اور ان ویزوں کی میعاد ختم ہونے پر واپس نہ جانے والے افراد کی تعداد کو ایک حد تک کم نہیں کیا جاتا۔ ریزیڈنسی افیئرز انویسٹی گیشن سیکٹر کی جانب سے تمام گورنریٹس میں لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہزاروں کی تعداد میں گرفتار کیا جارہا ہے۔ جبکہ ان اقدامات کے باعث ملک میں خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کویت کی وزارت داخلہ، پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح کی ہدایات کی بنیاد پر، وزارت کے شعبوں کی جانب سے کی جانے والی وسیع حفاظتی مہموں کے ذریعے اقامتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے مسئلے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ذرائع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزارت داخلہ کے تمام شعبے معمولی محنت کشوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کنٹرول کرنے کے لیے متحرک ہیں۔ ریذیڈنسی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015