غزہ بچوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے غزہ پٹی کی صورتحال پر کہا ہے کہ غزہ پٹی بچوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا غیر محفوظ خطہ ہے۔ یونیسیف کے مطابق ہولناک بمباری اورتباہی سے آدھے سے زیادہ بچے ذہنی مسائل کا شکارہوگئے جنہیں فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ یونیسیف کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے بچےنرسریوں میں سخت حالات میں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، 10لاکھ بچے خوراک کے بحران کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کل تک مؤخر کردیا جس کے بعد جنگ میں وقفہ اور یرغمالیوں کی رہائی کل شروع ہوگی۔