کلائمیٹ ایکشن سینٹر کراچی پاکستان میں COP28 کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا

کراچی (خصوصی نامہ نگار)  کلائمیٹ ایکشن سینٹر, کراچی میں کاپ ۲۸ کے حوالے سے وائٹ پیپر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ کلائمیٹ ایکشن سینٹر ماحولیاتی تبدیلی اور موسمیاتی بحران سے لڑنے کے لئے اجتماعی اور پائیدار کروائی کر رہا ہے۔

وائٹ پیپر موسمیاتی تبدیلیوں پر شہریوں اور نوجوانوں کو معلومات، حل اور سفارشات پیش کرنے کے لئے جاری کیا جانے والا دستاویز ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کلائمیٹ ایکشن سینٹر کے ڈائریکٹر یاسر حسین نے موسمیاتی تبدیلیوں پر اپنی تحقیق پیش کی جو شرکاء کے لئے ماحولیاتی تبدیلی پر حیرت انگیز معلومات اور بصیرت فراہم کرتی ہے۔

کلائمیٹ ایکشن سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والے وائٹ پیپر اجلاس میں نوجوانوں اور طالب علموں کے ساتھ ساتھ ایچ آر این ڈبلیو نیوز سے منسلک صحافی سید طلعت عباس شاہ نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ کاپ ۲۸ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں پر تحقیق اور تجزیہ پیش کرنے کے لئے 28 واں سالانہ اجلاس ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک مشاورت کریں گے کہ وہ کیسے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کر سکتے ہیں اور کس طرح مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے لیے اپنے آپ کو تیار کر سکتے ہیں۔

اس اجلاس کا انعقاد دبئی میں 30 نومبر سے لے کر 12 دسمبر تک ہونے جا رہا ہے۔ کاپ ’کانفرنس آف دی پارٹیز‘ کا مخفف ہے۔ پارٹیز سے مراد وہ ممالک ہیں جنھوں نے سنہ 1992 میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں. اجلاس کے اختتام پر کلائمیٹ ایکشن سینٹر کی جانب سے شرکاء کو اسناد سے نوازا گیا۔

#cop28 #climatechange #climateaction #gogreen

اپنا تبصرہ بھیجیں