سردیوں میں کھجوریں کھانے کے حیرت انگیز فوائد

عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کوئی بھی میٹھی چیز صحت کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے لیکن کھجور ایک ایسا پھل ہے جو اس زمرے میں نہیں آتا۔ گلوکوز سے بھرپور خشک پھل کھجور صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، کھجور کے اندر صحت کے لیے کئی ایسے فوائد چھپے ہیں جو خاص طور پر موسم سرما میں اسے کھانے سے انسان کو بہت سے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر آپ موسم سرما میں صحت کے حوالے سے مختلف مسائل مثلا نزلہ، ٹھنڈ، جوڑوں کے درد، الرجی اور فلو کا شکار رہتے ہیں تو آپ کو لازمی طور کھجور کا استعمال کرنا چاہیے۔ کھجور کے ایسے فوائد جن کو جان کر آپ سردیوں میں کھجور کھانے پر مجبور ہو جائیں گے: جسم کی گرمائشکھجور کو ریشے، فولاد، کیلشیئم، وٹامن اور میگنیشیئم کا اچھا ذریعہ شمار کیا جاتا ہے اور یہ سب عناصر سردیوں میں انسانی جسم کو گرم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ٹھنڈ کے اثر اور نزلے کا علاجاگر آپ ٹھنڈ کے اثر سے نزلے میں مبتلا ہیں تو آپ دو سے تین کھجوریں ، دو عدد چھوٹی الائچی اور چند ٹکڑے لال مرچ کو لے کر گرم پانی میں ڈال کر کچھ دیر اُبال لیں اور پھر چھان کر سونے سے پہلے اسے مشروب کے طور پر استعمال کریں۔ دمے کا علاجکھجور کے ذریعے دمے اور سانس سے متعلق دیگر الرجیوں کا بھی علاج ممکن ہے جن کا شمار سردیوں کے موسم میں پھیلے عمومی عام مسائل میں ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے روزانہ صبح اور شام کھجور کے ایک یا دو دانے پابندی سے کھنا چاہئیں۔ جسم کو طاقت دیناکھجور میں موجود قدرتی شکر انسانی جسم کو فوری توانائی دینے میں مددگار ہوتی ہے۔ قبض کا علاجچوں کہ کھجور ریشے سے بھرپور ہوتی ہے لہذا اسے رات بھر پانی میں بھگو کر صبح اس کو Blender میں پیس لیں اور نہار منہ پی لیں۔ یہ عمل قبض کے علاج میں بہت مفید ثابت ہوگا۔ دل کی صحت کا تحفظریشے سے بھرپور ہونے کے پیشِ نظر کھجور دل کی صحت کی حفاظت کرتی ہے۔ یہ دل کی دھڑکن کی رفتار اعتدال اور کنٹرول میں رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ دل کے دوروں کے خطرات سے بھی بچاتی ہے ۔ جوڑوں کے درد میں کمیکھجور انسان کے جوڑوں کے درد اور سوجن کی تکلیف میں کمی کرتی ہے بالخصوص سردیوں کے موسم میں جب کہ یہ مسئلہ بکثرت پھیلا ہوتا ہے۔ بلند فشارِ خون کو کم کرناکھجور میں موجود میگنیشیئم اور پوٹاشیئم بلند فشار خون کو کم کرنے کے لیے قدرتی عامل ہیں۔ اس واسطے روزانہ 5 سے 6 کھجوریں کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت