سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کی جانب سے پرائیویٹ شعبے کے ملازمین کے حوالے سے اہم وضاحت سامنے آئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ”نجی شعبے کے ملازمین ایک ہی وقت میں دو کام کر سکتے ہیں“۔ سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کا اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ ”ایک ہی وقت میں دو ملازمتیں کرنے والوں کو اپنے ملازمت کے معاہدے اور متعلقہ ادارے کی پالیسی پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی“۔ وزارت کے مطابق اگر نجی شعبے کا کوئی ملازم ایسی تنظیم میں کام کر رہا ہے، تو اسے اپنی تنظیم کی پالیسی اور ملازمت کے معاہدے کی پابندی کرنی ہوگی۔ کچھ اداروں کی جانب سے اپنے ملازمین کو ملازمت کے دوران کہیں اور کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ تاہم وزارت کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت سامنے نہیں آئی کہ سعودی شہریوں یا مقیم غیر ملکیوں کے لیے نجی شعبے میں دو ملازمتوں کی اجازت ہے یا نہیں اور اس کے لیے کیا شرائط لاگو ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی عمر کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے ضوابطہ بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گھریلو ملازمین کے شعبے کی پیروی اور بہتری کے لیے وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر ”مساند“ پلیٹ فارم نے گھریلو کارکن کا ویزا حاصل کرنے کے لیے ایک مرد/عورت کی عمر 24 سال مقرر کردی ہے۔ ”مساند“ پلیٹ فارم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہاں سے منظور شدہ بھرتی کے ضوابط کے مطابق درخواست جمع کرانے سے پہلے گھریلو ملازم کا ویزا حاصل کرنے کی اہلیت کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ ویزا دینے کے کنٹرول میں گھریلو سروس ورکرز اور اس طرح کے افراد کو بھرتی کرنے کے لیے یہ بات شامل ہے کہ سعودی شہری، خلیجی شہری، شہری کی بیوی، شہری کی ماں، اور اس کے حاملین کو گھریلو ملازمین کے لیے ویزا جاری کرنے کی اجازت ہے، درخواست گزار کی عمر سنگل مردوں کے لیے کم از کم 24 سال ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے نشاندہی کی گئی کہ اگر پہلا ویزا جاری ہوتا ہے تو تنخواہ بتانا کافی ہے اور ویزا جاری کرنے کے لیے بینک دستاویز کا بیلنس 40 ہزار ریال ہونا چاہیے جب کہ دوسرا ویزہ جاری کرنے کی صورت میں کم از کم تنخواہ 7 ہزار ریال ہے، اور بینک دستاویز کا بیلنس 60 ہزار ریال ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل
- چیف جسٹس پاکستان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015