چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرانے سیاست دان آج بھی انا کی سیاست کررہے ہیں۔ شانگلہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کہیں اور نہیں دیکھوں گا، نہ کسی سے مدد مانگوں گا لیکن عوام سے مدد مانگتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرانے سیاستدان آج بھی پرانی اور انا کی سیاست کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے ماضی میں بھی آپ کو مشکلات سے نکالا، ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں بلکہ غربت، بےروزگاری اور مہنگائی سے ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ سے سیکھا ہے کہ غریبوں کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے، ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی۔ سابق وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک طرف سیاست تقسیم کا شکار ہے، دوسری طرف معاشی حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں، میرا ملک مشکل میں ہے، آئیں میرا ساتھ دیں، ہم کیسے اس ملک کی قسمت تبدیل کریں گے، میں نے تمام سیاستدان کو قریب سے دیکھا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جیسے آپ پہنچان چکے ہیں، میں بھی انہیں جانتا ہوں، ان کے پاس صرف پرانی سیاست ہے، جو انتقام کی سیاست ہے، ہمیں ایسی سیاست کو دفن کرنا ہے، جب معاشی ترقی کی بات ہو تو مزدور کی ترقی کی بات ہو۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اشرافیہ کی ترقی کی بات نہیں ہونی چاہیے، کوئی اور سیاسی جماعت اور سیاستدان نہیں جس کے ہاتھ صاف ہوں، 18 مہینے وزیرِ خارجہ رہا، میرے ہاتھ صاف ہیں، میں اپنی جیب بھرنے کے بجائے آپ کی جیب بھرنا چاہتا ہوں، آپ سے وعدہ کرتا ہوں 5 سال میں آپ کی تنخوا دگنی کریں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015