میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے کانفرس اور ورکشاپ کا انعقاد

کراچی (نمائندہ خصوصی) یونائیٹڈ فار ہیومن رائٹس اور یوتھ فار ہیومن رائٹس انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر ایکشن فار ہیومن رائٹس کے سربراہ سید طلعت عباس شاہ کے زیر اہتمام ،میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کراچی میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے پر کانفرنس اور ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سید طلعت عباس شاہ نے اقوام کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کے بارے میں آگاہی سمیت اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تجویز پیش کی۔

یہ اہم دن انسانی حقوق کے بین الاقوامی نظام کی طاقتوں اور کمزوریوں کے لیے عکاسی فراہم کرتی ہے، اسے کیسے مضبوط کیا جا سکتا ہے، اور یہ بھی کہ انسانی حقوق ڈیجیٹل دور میں گے بڑھنے میں ہماری رہنمائی کیسے کر سکتے ہیں۔

تقریب میں بڑی تعداد میں طالب علموں، اساتذہ اور صحافیوں سمیت عالمی فلاحی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

 تقریب میں چیئرمین دعا فاونڈیشن جناب عامر خان، صدر ستون نیکی محترمہ رابعہ بصری صاحبہ، صدر یقین فاونڈیشن جناب عمران محمود، نظامی آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر سید محبوب حسن نظامی، وائس چیئرمین رانا محمد یاسین سمیت ایگزیکٹو ممبران میں حامد علی رضوی، سید ابوالحسن نظامی، عرفان خان، طحہٰ احمد ، ڈاکٹر تعظیم جمال اور YHRI کے پاکستان چیپٹر ایکشن فار ہیومن رائٹس کے سربراہ سید طلعت عباس شاہ اور مشترکہ فلاحی اداروں کے سربراہان سمیت وائس چانسلر میٹروپولیٹن یونیورسٹی ڈاکٹر شاہدہ سجاد اور یونیورسٹی کی انتظامیہ باالخصوص جناب مشکور احمد اور ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ لیلہ غلام علی نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیا۔ شمولیت کرنے والے تمام افراد نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا عہد کیا ۔تقریب کے اختتام پر یونائیٹڈ فار ہیومن رائٹس اور یوتھ فار ہیومن رائٹس انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے سربراہ سید طلعت عباس شاہ اور میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی کی وائس چانسلر محترمہ شاہدہ سجاد نے تقریب میں شریک ہوئے والوں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں