اگر سگریٹ نوشی کا ترک کرنا آپ کے سالِ نو کے عزائم کی فہرست میں شامل ہے تو آپ انتہائی خوش قسمت ہیں کیوں کہ سائنس دانوں نے صرف 10 منٹ دورانیے کا ایک ایسا طریقہ کار دریافت کیا ہے جس سے سگریٹ کی طلب میں کمی اور ترک کرنے کی علامات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق امریکا میں روکی جا سکنے والی بیماریوں، معذوری اور اموات کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نونشی ہے۔ 2021 میں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں 11.5 فی صد بڑی عمر کے افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں لیکن سگریٹ نوشی کرنے والے ان افراد کے نصف نے گزشتہ برس سگریٹ چھوڑنے کے لیے کی جانے والی کوشش کے متعلق بتایا۔ مگر بدقسمتی سے ہر سال 10 میں سے ایک فرد اس کوشش میں کامیاب ہو پاتا ہے۔ حال ہی میں آسٹریا کی یونیورسٹی آف اِنسبرک میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صرف 10 منٹ کی ورزش وقتی طور پر سگریٹ نوشی ترک کرنے والوں میں سگریٹ کی طلب میں کمی اور ترک کرنے کی علامات میں اضافہ کرسکتی ہے۔ جامعہ کے شعبہ اسپورٹس سائنس میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ اور تحقیق کی سربراہ مصنفہ اسٹیفنی شوٹل نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے متعدد مطالعے کیے گئے ہیں جن میں وقتی طور پر تمباکو نوشی ترک کرنے والوں پر بند جگہ میں ورزش کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ لیکن یہ پہلی تحقیق ہے جس میں کھلی فضا میں کی جانے والی ورزش کو شامل کیا گیا ہے۔ جرنل سائیکو فارمالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں سگریٹ نوشی کرنے والے 16 افراد کو پوری رات بغیر سگریٹ نوشی کے گزارنے کا کہا گیا۔ آئندہ دن شرکاء کو 10 منٹ تک تین میں سے کوئی ایک ورزش کرنے کے لیے کہا گیا۔ ان تین ورزشوں میں ایک کھلی فضا میں تیز تیز چلنا، یہی سرگرمی بند جگہ پر ٹریڈ مل پر کرنا اور نیچے بیٹھنا شامل تھا۔ پروفیسر مارٹن کوپ کے مطابق تحقیق میں شامل تمام افراد کو بغیر کسی مخصوص ترتیب کے تمام صورتوں میں ورزش کرائی گئی۔ ورزش سے پہلے، دوران اور بعد میں ان شرکاء سے ان کی طلب، ترک کرنے کی علامات اور مزاج کے متعلق پوچھا گیا۔ ان افراد نے دو سگریٹوں کے درمیان دورانیے کے متعلق بھی بتایا۔ محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہوں نے بند جگہ اور کھلی فضا ورزش کی تھی ان میں سگریٹ کی طلب اور ترک کرنے کی علامات میں کمی واقع ہوئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اگر ابھی تک گوگل کروم کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے تو فوری طور پر کرلیں
- کون خوش نصیب بن گئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ؟
- نامور اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، شوبز انڈسٹری میں سوگ
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
- تقریب کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015