برسوں سے محققین انسانی صحت پر نمک کے منفی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں حال ہی میں ایک اور نئی تشویش ناک دریافت ہوئی ہے۔ نیو اورلیئنز، امریکا میں ٹولین یونیورسٹی کے پروفیسر روئی ٹینگ اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے کی گئی تحقیق میں زیادہ نمکین کھانوں اور گردوں کی دائمی بیماری کے درمیان ایک تعلق پایا گیا ہے۔ تحقیق میں برطانیہ سے 37 سے 73 سال کی عمر کے بالغ افراد کا ڈیٹا استعمال کیا گیا جو یو کے بائیو بینک نامی ایک بڑے تحقیقی منصوبے کا حصہ تھے۔ ’جاما نیٹ ورک اوپن‘ جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد اپنے کھانوں میں زیادہ نمک کا استعمال کرتے تھے، ان میں دائمی گردے کی بیماری کا خطرہ کافی زیادہ بڑھ گیا تھا۔ دائمی گردے کی بیماری (chronic kidney disease) ایک ایسی حالت ہے جس میں گردے وقت کے ساتھ رفتہ رفتہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ گردے خون سے فضلہ کو فلٹر کرنے اور ہمارے جسم کے سیال اور معدنی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر ان میں خرابی پیدا ہوجائے تو یہ جسم کیلئے سنگین مسائل کا سبب بن جاتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015