اب لگوائیں گاڑی یا موٹر سائیکل کو پسند کا نمبر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے آفر کا اعلان کر دیا

پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کیلئے من پسند نمبرز خریدنے کے خواہمشندوں کیلئے آن لائن نیلامی کے شیڈول کااعلان کر دیا ہے۔ پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے اسے’ای آکشن ‘ کا نام دیاہے، شرکاٗ کے پاس اپنے من پسند نمبرز خریدنے کا سنہری موقع ہو گا، نیلاکا پہلا دور یکم جنوری سے 11 جنوری تک جاری رہے گا، جبکہ دیگر دوسیریز کی نیلامی 11 سے 21 جنوری تک ہو گی۔ موٹر وہیکلز کے پرکشش / من پسند نمبروں کی آن لائن نیلامی کے لیے جنوری 2024 کا شیڈول جاری ۔ خواہش مند حضرات دیے گئے لنک پر اپلائی کریںhttps://t.co/Xa69Qu8NgT pic.twitter.com/Q2x19RCdT9 — Excise,Taxation & Narcotics Control Department (@ETNCDGOP) January 2, 2024  چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف نے کہا کہ شہری نیلامی میں حصہ لینے کیلئے آن لائن پورٹل ’ ای آکشن ‘ موبائل ایپ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔