امریکا میں محققین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ محض صحت بخش غذا پر گزارا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مرض کو قابو میں نہیں لاسکتا۔ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کیمبرج کی سربراہی میں کی گئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ صرف صحت بخش خوراک کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں کوئی بہتری نہیں آتی۔ اس تحقیق کیلئے جو JAMA انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے، ٹیم نے ٹائپ 2 ذیابیطس کے 349 مریضوں پر آزمائش کی جو مرض کے لحاظ سے نامناسب اور غیرصحت بخش خوراک استعمال کررہے تھے۔ بعد میں شرکا کو کچھ عرصے تک صحت بخش غذا استعمال کرنے کا سخت روٹین دیا گیا جس کا مقصد صحت مند خوراک کے ٹائپ 2 ذیابیطس پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینا تھا؟ تحقیقی نتائج میں پایا گیا کہ 6 سے 12 ماہ میں کولیسٹرول، ٹرائگلیسرائڈز، فاسٹنگ گلوکوز یا بلڈ پریشر ٹیسٹ پر صحت مند غذا کے کوئی خاص مثبت اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ صحت مند اور محفوظ خوراک میں اضافے نے ان ٹیسٹوں میں سے کسی پر کوئی مثبت اثر کیوں نہیں ڈالا تاہم مطالعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ طویل عرصے تک غیر صحت بخش خوراک سے ہونے والے نقصانات کی آسانی سے تلافی نہیں کی جاسکتی۔ بالفاظ دیگر ٹائپ 2 ذیابیطس کا مرض صرف خوراک سے قابو میں نہیں لایا جاسکتا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اب کوئی اسکول اس وجہ سے بند نہیں ہوگا کہ اساتذہ نہیں ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
- موبائل پاسورڈ بھول جائے تو کیا کریں؟ جانئے لاک کھولنے کے 3 طریقے
- دنیا کا سب سے چھوٹے قد کے گلوکار نے منگنی کر لی، تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر
- کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں چوتھا بھارتی شہری بھی گرفتار
- سؤر کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کرانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015