جانیے کمر کے درد سے نجات حاصل کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

چاہے جِم اور ورزش کی وجہ سے کمر درد ہو یا پھر غلط انداز سے بیٹھے کی وجہ سے مگر کمر کا درد ہر لحاظ سے پریشان کر دینے والا اور سکون کو ختم کرنے والا درد ہوتا ہے یہ نہ صرف ہمارے پیشہ ورانہ کام میں رکاوٹ ڈالتا ہے بلکہ ہماری روز مرہ کی زندگی میں بھی مشکل کا… ہر شخص اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موقع پر کمر درد کا شکار ہوتا ہے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق قریب 80 فیصد بالغ افراد اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی کمر درد سے دوچار ہوتے ہیں لیکن اس درد سے کیسے نجات پائی جائے آیئے آپ کو چند گھریلو طریقے بتاتے ہیں۔ • کمر درد سے نجات کے لئے گھریلو طریقے• ورزشکمر درد میں ورزش کرنا کافی مشکل کام ثابت ہو سکتا ہے، لیکن اگر آپ روزانہ تھوڑی چہل قدمی کریں اور اسٹریچنگ کریں تو اس سے آہستہ آہستہ آپ کو کمر درد سے نجات مل سکتی ہے، کمر درد سے نجات کے لئے آپ کوبرا اسٹریچنگ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ دیگر ورزشیں بھی کمر درد سے نجات میں مدد دے سکتی ہیں۔ • کمر کی مالشصدیوں سے جسم کے ہر حصے سے درد دور کرنے کے لئے کسی اچھے تیل سے اس جگہ کی مالش کرنا ایک عام علاج ہے، کیونکہ اس سے مسلز کو آرام اور گرم تاثیر ملتی ہے، اس لئے کمر درد کی صورت میں زیتون یا سرسوں کے تیل سے مالش کروانے سے کمر درد سے نجات مل سکتی ہے۔ نہانے سے پہلے تیل کی مالش لیں اور پھر گرم پانی سے نہائیں اس سے کمر درد میں واضح فرق آئے گا۔ • بیٹھنے اُٹھنے کا طریقہ بدلیںاگر آپ کو اپنی کمر کے نچلے حصے میں شدید درد ہو رہا ہے کیونکہ آپ سارا دن اپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اپنیے بیٹھنے کے انداز کو درست کرنا ہوگا، اپنی ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھیں اور بیٹھنے کا ایسا طریقہ اپنائیں جو آپ کی گردن پر کم سے کم دباؤ ڈالے۔ • گرم اور ٹھنڈی ٹِکوردرد سے نجات کے لئے ایک آسان گریلو طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ ہلے ٹھنڈے پیڈ سے کمر کے درد اور سوجن کو ختم کرنے کی کوشش کریں اور پھر دو دن تک ایسا کرنے کے بعد گرم پانی میں تولیہ بھِگو کر اس سے کم کی سکائی کریں یہ دونوں طریقے درد سے نجات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ • یوکلپٹس کا تیلیوکلپٹس کا تیل یعنی روغن افسنطین سے کمر درد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے اس کے لئے ایک بالٹی میں گرم پانی بھریں اور اس میں 2 سے 3 قطرے روغن افسنطین ڈال کر اس پانی سے نہا لیں، اس سے نہ صرف کمر درد دور ہوگا بلکہ آپ کی نسوں اور رگوں کو بھی سکون ملے گا۔

کیٹاگری میں : صحت