شلجم ایک ایسی مقبول سبزی ہے جس نے اپنی طبی افادیت کے سبب دنیا بھر میں شہرت حاصل کی جسے ہر طبقہ اس کی بہترین اور صحت مند غذائیت کی وجہ سے اپنے پکوانوں میں شامل کرتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے شلجم کا سُوپ بنانے کا طریقہ بیان کیا، جس کے حیرت انگیز طبی فوائد ہیں۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ شلجم کے صحت کے لئے تو بے شمار فوائد موجود ہیں ہی لیکن ساتھ ہی خصوصی طور موسم سرما میں اس کے سُوپ کا استعمال نزلہ زکام کھانسی سے مکمل نجات دیتا ہے۔ شلجم بینائی کو تیز اور پیشاب کی تکلیف کو دور کرتا ہے، قبض، کھانسی، پتھری اور جوڑوں کے درد میں یہ مفید غذا ہے۔ اس کا اچار ذود ہضم ہوتا ہے۔ یہ کیلوری میں کم ہوتے ہیں لیکن غذائیت کے لحاظ سے زیادہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شلجم میں فائبر اور وٹامنز اور فولیٹ (بی وٹامنز) کے ساتھ ساتھ مینگنیج، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم اور کاپر جیسے معدنیات سے بھرے ہوتے ہیں یہ فاسفورس اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین حاصل کرنے کا بھی اچھا ذریعہ ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے شلجم کا سوپ بنانے کی ترکیب بیان کی اور بتایا کہ ایک چٹکی میتھی دانہ۔ سنا مکی کے سات عدد پتے۔ ایک چٹکی کالی مرچ کا پاؤڈر۔ چار جوے لہسن۔ درمیانے سائز کی پیاز کے ٹکڑے۔ اس کے بعد دو عدد شلجم ایک چٹکی لونگ کا پاؤڈر اور حسب ذائقہ نمک لیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اشیاء کو آدھا لیٹر پانی میں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں اور اس کو ٹھنڈا کرنے کے بعد بلینڈ کرکے رکھ لیں۔ عام طور پر اس کا ذائقہ بچوں کو پسند نہیں آتا لیکن دوا کے طور پر دن میں تین چمچ پلائیں۔ اس کے علاوہ بڑی عمر کی مرد و خواتین دوپہر کے وقت پیئیں لیکن اس کے اوپر پانی بالکل نہیں پینا ہے، انشاءاللہ تین دن میں نزلہ زکام اور شدید کھانسی سے نجات مل جائے گی۔
اہم خبریں
Recent Posts
- پنجاب کے کسانوں سےبڑی مقدار میں گندم خرید لی گئی، کسان خوش
- گھربنانا اب آسان نہیں بلکہ نہایت مشکل
- سلمان خان نے مجھے کیوں نکالا، گووندامیدان میں اترآیا
- جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سربراہ آسٹریلوی دفاعی فورسز کی ملاقات، علاقائی اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر بات چیت
- علی باقری کنی ایران کے عبوری وزیرِ خارجہ مقرر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015