جلد کو کیل مہاسوں سے بچانے کے نسخے

چہرے پر کیل مہاسے کس کو اچھے لگتے ہیں؟ نوجوان خاص طور پر خواتین تو ان کو دیکھ کر پریشان ہوجاتی ہیں۔ تاہم کیل مہاسوں کے مہنگے علاج پر توجہ دینے کی بجائے آپ مختلف سستے گھریلو نسخوں کو بھی آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔ اور ان گھریلو نسخوں کے نتیجے میں جلد قدرتی طریقے سے شفاف ہوجاتی ہے۔ سبز چائےسبز چائے میں جراثیم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس اجزاءہوتے ہیں جو کیل مہاسوں کے خلاف مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے سبز چائے کو ایک کپ میں ٹھنڈا کرکے فیس واش کے طور پر استعمال کریں یا کسی کپڑے میں بھگو کر متاثرہ جگہ پر رکھ دیں۔ شہدشہد کی جراثیم کش خوبیاں بھی کیل مہاسوں سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایک چائے کے چمچ شہد کو متاثرہ جگہوں پر لگائیں یا آدھے کپ شہد کو ایک کپ دلیے میں مکس کرکے ماسک بنائیں اور آدھے گھنٹے تک چہرہ پر لگا رہنے دیں۔ پودینہپودینہ چہرے کے مساموں پر اکھٹا ہوجانے والے تیل کو ہٹانے میں مدد دیتا ہے اور کیل مہاسوں کو بننے ہی نہیں دیتا۔ دو چائے کے چمچ باریک کٹے تازہ پودینے کو دو چائے کے چمچ دہی اور جو کے دلیے (جسے پیس کر سفوف کی شکل دے دیں) میں ملالیں۔ اس مکسچر کو چہرے پر دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔ اسپریناسپرین میں موجود سیلی کائی لیک ایسڈ کیل مہاسوں کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے اور مہاسوں کو خشک کرکے سوجن کو کم کرتا ہے۔ اس کے فائدہ اٹھانے کے لیے اسپرین کو چند بوند پانی میں ڈال کر ایک پیسٹ بنالیں، یا اسپرین کی چار گولیوں کو دو چائے کے چمچ پانی میں ملا دیں اور متاثرہ جگہ پر لگالیں۔ گھیکوارگھیکوار بھی کیل مہاسوں کے فائدہ مند ہے، جو انفیکشن کے خلاف لڑتا ہے اور زخموں کے نشانات بھی مندمل کرتا ہے۔ گھیکوار کے پودے سے لیس یا جیل کو ایک چمچ میں لیں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ لیموںلیموں نئے کیل مہاسوں کو ابھرنے کی روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی شفافیت کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کے عرق میں روئی کو ڈبوئیں اور کیل مہاسوں پر دبا کر رکھ لیں اور کچھ دیر بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ سیب کا سرکہسیب کا سرکہ بھی کیل مہاسوں کے علاج کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس کے لیے سیب کے سرکے اور پانی کی یکساں مقدار کو ملائیں اور اسے روئی کے ذریعے جلد پر لگائیں، تاہم ہر بار استعمال سے قبل اسے اچھی طرح ضرور ہلالیں۔ مالٹے یا سرکہترش پھل یا سرکہ بھی اس حوالے سے فائدہ مند ہے۔ ترش پھلوں کے عرق یا سرکے کی کچھ مقدار کو روئی پر ڈالیں اور نرمی سے متاثرہ جگہ کی صفائی کریں۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈزاومیگا تھری فیٹی ایسڈز میں سوجن کش خوبیاں ہوتی ہیں جو کیل مہاسوں کو کم کرتی ہیں۔ اس کے لیے مچھلی اور اخروٹ وغیرہ کو اپنی غذا کا حصہ بناکر آپ یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت