کولمبیا میں شدید بارشوں سے ہونے والی لینڈسلائیڈنگ سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے شمال مغربی علاقے میں شدید بارشوں کی وجہ سے گزشتہ روز لینڈسلائیڈنگ ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈسلائیڈنگ سے میڈیلن اور کوئبڈو شہروں کو ملانے والی سڑک عارضی طور پر بند ہوگئی جب کہ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ سرکاری حکام کا کہنا ہےکہ لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لوگوں کو ریسکیو کرنے کے عمل میں حصہ لیا جب کہ اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے 18 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جب کہ متعدد افراد ملبے تلے تاحال دبے ہوئے ہیں اور متعدد لاپتا ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں شدید بارشوں کی مزید پیشگوئی کی گئی ہے اور اربن فلڈنگ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ندی اور دریاؤں کے قریب آباد بستیوں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015