ویوو کا شاہکار فون آگیا

ویوو نے پاکستان میں منفرد رنگ بدلنے والے ڈیزائن اور 80W فلیش چارج کے ساتھ Y100 اسمارٹ فون لانچ کردیا ہے۔ Vivo، نے اپنی مشہورزمانہ Y سیریز، کے تحت Y100 کا تازہ ترین ماڈل لانچ کیا ہے ۔ الٹرا سلم باڈی، ریپڈ 80W فلیش چارج، کرسٹل کلیئر 120Hz AMOLED ڈسپلے، اور ہائی ریزولوشن 50MP AF کیمرہ، Y100 سب سے الگ اور سب سے جدا ہے، Vivo کے مخصوص کلر چینجنگ ڈیزائن کے ساتھ اس فون کا ٹیکنالوجی اور جدت کا شاہکار کہا جاسکتا ہے vivo Y100 اسمارٹ فون دو دلکش رنگوں ک میں دستیاب ہے – کرسٹل بلیک اور بریز گرین ایڈیشن۔ سورج کی روشنی میں یہ ہلکے سبز رنگ سے سبز کے گہرے شیڈ میں بدل جاتا ہے۔ ڈیوائس کے پچھلے حصے پر موجود Breeze Texture ہوا میں ہلکے ہلکے ڈولتی ہوئی گھاس کی مانند نظر آتا ہے۔ Y100 ایک اسٹائلش اور ہلکے وزن والے میٹالک ہائی-گلوس فریم کا حامل ہے۔ کرسٹل بلیک ایڈیشن کو صرف 7.79 ملی میٹر موٹا اور 186 گرام وزن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ایک آرام دہ گرفت فراہم کرتا ہے ۔ vivo Y100 کو محفوظ اور تیز چارجنگ کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ڈیوائس میں لمبی چلنے والی 5000mAh بیٹری اور 80W فلیش چارج ہے جو صرف 30 منٹ میں بیٹری کو 80% تک چارج کر سکتا ہے،۔ مزید یہ کہ 4 سالہ بیٹری ہیلتھ فیچر بیٹری کی لمبی عمر کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔