آئی فون صارفین کے لیے میٹا کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹیکر بنانے، ایڈیٹنگ اور شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق، صارفین اب اپنی چیٹس کو مزیدار بنانے کے لیے فوری طور پر تصویر کو اسٹیکر میں تبدیل کر سکیں گے، یا موقع پر میم بھیج سکیں گے۔ واٹس ایپ نے 2018 میں اسٹیکر فیچر سب سے پہلے متعارف کرایا تھا۔ ابتدائی طور پر، کمپنی نے اپنا اسٹیکر پیک متعارف کرایا، بعد میں تھرڈ پارٹی اسٹیکر پیک اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی۔ تاہم اب تک صارفین کو اپنے اسٹیکرز بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس کا سہارا لینا پڑتا تھا اور اب میسجنگ پلیٹ فارم ان ایپس پر انحصار ختم کرتے ہوئے براہ راست ایپ میں یہ سہولت دینے جارہا ہے۔ واٹس ایپ ذرائع کے مطابق فی الحال یہ فیچر iOS صارفین کے لیے متعارف ہوگا، تاہم اس بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہ آیا یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لئے پیش کیا جائے گا یا نہیں۔ واٹس ایپ نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس حوالے سے وضاحت دی کہ صارفین اب اسٹیکرز کو گیلری سے اٹھا کر شیئر کرنے کے بجائے ایپ کے اندر ہی بنا سکیں گے، اور یہ کہ اس اضافہ سے ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سیکیورٹی کو فائدہ پہنچے گا۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015