امریکی فوجی امداد ختم ہونے کے بعد یوکرین نے اپنے شہریوں سے گھروں میں ڈرون تیار کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کی فوجی امداد ختم ہونے کے بعد روس سے نبرد آزما یوکرین نے اپنی فوجی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عوام سے گھروں میں ڈرون تیار کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یوکرین کے نائب وزیر اعظم اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وزیر میخائل فیڈوروف نے کہا ہے کہ شہریوں کو ڈرون تیاری کے آن لائن کورسز کر کے روس کے ساتھ تنازع کے دوران ملکی فوج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گھروں میں ڈرونز کو تیار کرنا شروع کرنا چاہیے۔ فیڈروف نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں صدر زیلنسکی کی جانب سے رواں سال 2024 میں 10 لاکھ یو اے وی تیار کرنے کے ہدف کو حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے، فرسٹ پرسن ویو ڈرون اس تنازع میں ’’گیم چینجر‘‘ بن گئے ہیں، اگر عوام حکومت کی مدد کریں تو یہ سب ممکن ہو سکتا ہے۔ یوکرینی وزیر نے مزید کہا کہ فروری 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد کیف حکومت نے ڈرون بنانے والوں کو درپیش بہت سی قانونی رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے اور ملک کی فرمیں فی الحال ڈرونز کی پیداوار بڑھا رہی ہیں تاہم فرنٹ لائنز سے دور کوئی بھی شخص یوکرین کی یو اے وی (بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں) کے ہتھیاروں کو بڑھانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے عوام کو ترغیب دی کہ وہ ایک انجینئرنگ کورس جو آپ کو گھر پر سات انچ کے ایف پی وی ڈرون کو تیار کرنے کا طریقہ سکھاتا ہے اس کی تربیت لے کر ڈرون تیار کے یوکرینی فوج کی مدد کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015